وزیراعظم عمران خان کا ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت سے متعلق ٹاسک فورس کی صدارت کے دوران اظہار خیال

45
APP77-29 ISLAMABAD: January 29 - Prime Minister Imran Khan chairs meeting of the Task Force on Technology Driven Knowledge Economy at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی اصلاح و بہتری اور بے پناہ انسانی وسائل سے بھرپور استفادہ کیلئے ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت کے بارے میں ٹاسک فورس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمن، ڈاکٹر طارق بنوری، یوسف حسین، چیئرمین ”اگنائیٹ“، کاروباری برادری کے نمائندوں، صنعتکاروں اور متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت کے فروغ اور اعلیٰ تعلیم کیلئے زیادہ بجٹ مختص کرنے، تکنیکی مہارتوں میں اضافہ، انسانی وسائل کی ترقی، ڈیجیٹلائزشین اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے طریقوں اور حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عطاءالرحمن نے ٹیکنالوجی کی حامل معیشت کی جانب پیشرفت کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔