اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قائداعظم نوجوانوں کے لیے لیڈر شپ کی بہترین مثال ہیں، اہل قیادت ملک کے وسائل کا صحیح استعمال کر کے ملک کو مزید ترقی یافتہ بنا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو سندھ مدرسة السلام یونیورسٹی کراچی کے نیشنل لیڈر شپ پروگرام کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سندھ مدرسة السلام یونیورسٹی کراچی کے نیشنل لیڈر شپ پروگرام کے شرکاء سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قائداعظم نوجوانوں کے لیے لیڈر شپ کی بہترین مثال ہیں، اہل قیادت ملک کے وسائل کا صحیح استعمال کر کے ملک کو مزید ترقی یافتہ بنا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو سندھ مدرسة السلام یونیورسٹی کراچی کے نیشنل لیڈر شپ پروگرام کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سندھ مدرسة السلام ایک معروف تاریخی ادارہ ہے جسے قائداعظم کی مادر علمی ہونے کا اعزاز حاصل ہے، قائداعظم کو اس ادارے سے خاص نسبت تھی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قائداعظم نوجوانوں کے لیے لیڈر شپ کی بہترین مثال ہیں، ان کے رہنما اصولوں کو اپنا کر مستقبل کے معمار ملک کو مزید ترقی کی منزلوں سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ لیڈر کیلئے ضروری ہے کہ وہ لوگوں کو ساتھ لے کر چلے۔ اہل قیادت ملک کے وسائل کا صحیح استعمال کر کے ملک کو مزید ترقی یافتہ بنا سکتی ہے۔








