امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ محفوظ طریقے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔
امریکا، ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب

مزید خبریں
واشنگٹن ۔18ستمبر (اے پی پی):امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ محفوظ طریقے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔
اماراتی نیو زایجنسی وام کے مطابق حادثے کے بعد آسمان پر دھویں کے بادل چھا گئے جبکہ پولیس کی جانب سے ملبے سے خطرناک کیمیکلز کے اخراج کی اطلاع کے بعد قریبی رہائشیوں کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ٹیکساس کے جوائنٹ بیس سان انتونیو لیک لینڈ میں 149ویں فائٹر ونگ کے شعبہ تعلقات عامہ کے عہدیدارسارجنٹ ڈیرک گوٹیئرز نے بتایا کہ پائلٹ کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈیرک گوٹیئرز نے فوجی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے پائلٹ کی شناخت یا کسی بھی قسم کے زخموں سے متعلق تفصیلات جاری کرنے سے انکار کر دیا۔گرینڈ ٹریورس کاؤنٹی کے شیرف مائیکل ڈی شی نےبتایا کہ پائلٹ ہوش میں تھا اور ہسپتال میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے بات کر رہا تھا۔طیارہ الپینا میں واقع نیشنل گارڈ کے ایک اڈے پر تربیتی مشقوں میں حصہ لے رہا تھا، جو ڈیٹرائٹ سے تقریباً 190 میل (305 کلومیٹر) شمال میں واقع ہے







