وزیراعظم عمران خان کا پنجاب کی صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں اظہار خیال

69
APP87-01 LAHORE: December 01 - Prime Minister Imran Khan in a meeting with Punjab's Provincial Cabinet. APP

لاہور ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کارکردگی کا اعتراف اس وقت ہو گا جب عام آدمی کی زندگی میں واضح اور نمایاں بہتری آئے گی۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ہفتہ کو لاہور میں پنجاب کی صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آج کا پاکستان بدلا ہوا پاکستان ہے، اب عوام میں پزیرائی کا پیمانہ انصاف کی فراہمی اور بہتر طرز حکومت پر منحصر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اچھی شہرت کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے حوالے سے وزراء کو ان تھک محنت کرنے کی تاکید کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں بالعموم اور صوبہ پنجاب میں بالخصوص گورننس مائنڈ سیٹ میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا اور غربت کے خاتمے، عوام کو صحت کی سہولیات، تعلیم اورروزگارکی فراہمی اور کسانوں کی مدد کے حوالے سے موجودہ حکومت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے وزراء کو خصوصی ہدایات کیں۔