وزیراعظم عمران خان کا لاہور ایوان صنعت وتجارت کے ارکان سے خطاب

لاہور ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیو سٹرٹیجک پوزیشن، کاروبار دوست پالیسیوں اور حکومت کی بدعنوانی کیخلاف کوششوں کے نتیجہ میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے۔انہوں نے ہفتہ کی شام لاہور میں ایوان صنعت وتجارت کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی عالمی کمپنیوں نے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد میں اضافے کی بدولت ملک …

لاہور ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیو سٹرٹیجک پوزیشن، کاروبار دوست پالیسیوں اور حکومت کی بدعنوانی کیخلاف کوششوں کے نتیجہ میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے۔انہوں نے ہفتہ کی شام لاہور میں ایوان صنعت وتجارت کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی عالمی کمپنیوں نے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد میں اضافے کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری شروع کی ہے۔انہوں نے کہاکہ گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی سوزوکی ملک میں 45 کروڑ ڈالر، مشروبات کی کمپنیاں پیپسی 80 کروڑ ڈالر اور کوکاکولا 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ستائیس سال کے بعد ایکسن موبل کی ملک واپسی اس حقیقت کی شاہد ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمائے کیلئے پرکشش ملک ہے۔