کوئٹہ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے پرعزم ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد کمال خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیراعظم میڈیا سیل …
وزیراعظم عمران خان کا گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے پرعزم ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد کمال خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیراعظم میڈیا سیل سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال، صوبے میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے پرعزم ہے اور اس عزم کی تکمیل کے لئے تمام فریقین کی مشاورت سے مکمل وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔








