اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے لئے ایک بڑا ترقیاتی پیکج دیں گے ، وفاقی حکومت شہریوں کے مسائل کے حل اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرے گی۔ پیر کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہونے انہوں نے کہاکہ میں نے وزیر اعظم سے ملاقات میں ترقیاتی …
وزیراعظم عمران خان کراچی کے لئے ایک بڑا ترقیاتی پیکج دیں گے ، وفاقی حکومت شہریوں کے مسائل کے حل اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرے گی،گورنر سندھ عمران اسماعیل
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے لئے ایک بڑا ترقیاتی پیکج دیں گے ، وفاقی حکومت شہریوں کے مسائل کے حل اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرے گی۔ پیر کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہونے انہوں نے کہاکہ میں نے وزیر اعظم سے ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی۔ انہوںنے کہا کہ کراچی میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں شہر کے موجودہ نالے موسلا دھار بارشوں کا دباﺅ برداشت نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان نالوں کے اطراف آبادی پر توجہ دینا ہوگی، لوگوں کو دیگر محفوظ جگہوں پر منتقل کرنا ہوگا ۔گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ میں بارشوں کے باعث نقصانات کے جائزہ کے لئے میں پورے صوبہ کا دورہ کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے لیے صوبہ تیار نہ تھا ،گورنر نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے اندرون سندھ بھی نقصانا ت ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کراچی کو بجلی کے مسائل کا بھی سامنا ہے، شہر میں لوگ کئی دن سے بجلی سے محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ بجلی کے ڈسٹریبیوشن سینٹرز میں پانی کھڑا ہے جس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کردی جائے تو بجلی چند گھنٹوں میںبحال ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ڈویلپمنٹ ورک پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے کافی عرصہ سے بجلی کا مسئلہ درپیش ہے، اوور بلنگ بھی ایک مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں سے وصول کیے گئے بجلی کے زائد چارجز واپس کر دیے جائیں ۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم کراچی کے لئے جو پلان لارہے ہیں امید ہے اس پر تمام سٹیک ہولڈرز متفق ہو جائیں گے جو شہریوں کی خوشحالی کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلان پر اتفاق ہوگیا تو وزیر اعظم جلد کراچی کا دورہ کریں گے ۔









