اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت اقوام متحدہ میں کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے موجود ہیں۔کشمیر میں لاک ڈاون 50 روز سے تجاوز کر چکا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہم تمام پاکستانیوں کو بحیثیت قوم اس وقت ایک پیج پہ ہونے کی …
وزیراعظم عمران خان کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے اقوام متحدہ میں موجود ہیں،شہریار خان آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت اقوام متحدہ میں کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے موجود ہیں۔کشمیر میں لاک ڈاون 50 روز سے تجاوز کر چکا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہم تمام پاکستانیوں کو بحیثیت قوم اس وقت ایک پیج پہ ہونے کی ضرورت ہے۔تمام سیاسی پارٹیاں خواہ آپس میں کتنے ہی اختلافات کیوں نہ ہوں، اس وقت اس سنگین صورتحال میں متحد رہیں۔عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہیں اور وہ اس وقت اقوام متحدہ میں ایک پاکستانی لیڈر کی حیثیت سے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کا بحیثیت پاکستانی، خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق کیوں نہ ہو، یکجا ہو کر وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہی وقت کا تقاضا ہے۔اس موقع پہ عوام اور تمام تر سیاسی پارٹیوں سے یہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ برائے مہربانی یکجا رہیں اور تمام عالمی برادری کو ایک پیغام دیں تا کہ کشمیری بھائیوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچ سکے۔شہر یار آ فریدی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پہ بھارت کے بے جا مظالم بھارت کی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہم تمام پاکستانی بہ حیثیت قوم کشمیریوں کے لئے متحد ہیں۔ تمام سیاسی پاٹیوں کو اس سنگین موقع پر ذاتی مفاد کو الگ کر کے فقط ملکی مفاد کے لئے عمران خان کے ساتھ بھارت کے خلاف ہم آواز ہونا چاہیے۔ فرقہ واریت میں پڑ کے ہم ماضی کی غلطیوں کو نہیں دوہرا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 58 ممالک کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف پکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔







