وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب کا دورہ کرینگے، دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کل ہفتہ14 دسمبر کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے دو طرفہ تعاون اور تبادلوں کا تسلسل ہے۔ اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم سعودی قیادت سے باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کل ہفتہ14 دسمبر کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے دو طرفہ تعاون اور تبادلوں کا تسلسل ہے۔ اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم سعودی قیادت سے باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر مشاورت کرینگے۔