وزیراعظم عمران خان کنگری ہاﺅس پہنچ گئے، پیر پگاڑا صبغت اللہ راشدی سے ملاقات ، جی ڈی اے کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

کراچی ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پیر پگاڑا صبغت اللہ راشدی سے پیر کو ملاقات کی۔ کنگری ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں جی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات …

کراچی ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پیر پگاڑا صبغت اللہ راشدی سے پیر کو ملاقات کی۔ کنگری ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں جی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراءمحمد میاں سومرو، اسد عمر، فیصل واوڈا، علی زیدی اور غلام سرور خان بھی موجود تھے۔