وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے،گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیرا علیٰ جام کمال خان نے استقبال کیا

کوئٹہ۔ 11ستمبر(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے۔گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیرا علیٰ جام کمال خان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم صوبہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات، ریلیف اقدامات اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کوئٹہ میں بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے ممبران سے بھی ملاقات …

کوئٹہ۔ 11ستمبر(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے۔گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیرا علیٰ جام کمال خان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم صوبہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات، ریلیف اقدامات اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کوئٹہ میں بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے ممبران سے بھی ملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔