اسلام آباد ۔ 6 جولائی(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کےلئے چین کے گیزوبا گروپ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ ہے، منصوبہ 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا …
وزیراعظم عمران خان کی آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کےلئے چین کے گیزوبا گروپ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کےلئے چین کے گیزوبا گروپ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ ہے، منصوبہ 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا جائے گا۔ 700.7 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے تعمیر کئے جانے والے آزاد پتن منصوبہ کی تکمیل سے بجلی پیدا کرنے کیلئے تیل کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے ملک آبی وسائل سے سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی راہ پر گامزن ہو گا۔ مزید برآں منصوبہ سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔








