وزیراعظم عمران خان کی امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پمپیو سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے تمام ہمسایوں کے ساتھ امن کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کا ایجنڈا انسانی ترقی اور تخفیف غربت پر مرکوز ہے جس کیلئے خطہ میں امن و استحکام بنیادی تقاضا ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پمپیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے تمام ہمسایوں کے ساتھ امن کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کا ایجنڈا انسانی ترقی اور تخفیف غربت پر مرکوز ہے جس کیلئے خطہ میں امن و استحکام بنیادی تقاضا ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پمپیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی تعلقات کے استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے خطہ کی صورتحال کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں امن و استحکام کی خواہش کا اعادہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے وزیراعظم کے سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کی تعریف کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان اور خطہ میں امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے امریکی انتظامیہ کی خواہش پہنچائی۔ قبل ازیں سہ پہر کو امریکی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ امور میں ملاقات کی اور دوطرفہ اہمیت کے معاملات کے ساتھ ساتھ افغانستان میں صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں