وزیراعظم عمران خان کی اٹلی کے وزیراعظم جوسپی کاﺅنٹے سے ملاقات

نیویارک۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم جوسپی کاﺅنٹے سے منگل کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے انعقاد کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال کے قانونی، انسانی اور امن …

نیویارک۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم جوسپی کاﺅنٹے سے منگل کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے انعقاد کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال کے قانونی، انسانی اور امن و سلامتی سمیت مختلف پہلوﺅں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو سمیت تمام پابندیاں فوری طور پر ہٹانے، تمام قیدیوں کو رہا کرنے، پیلٹ گنز کے استعمال کو روکنے اور کشمیری عوام کے انسانی حقوق کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر کے مسئلہ پر توجہ دیں اور جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ملاقات میں دونوں اطراف نے سیاسی، تجارتی و اقتصادی، دفاعی پیداوار، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں