وزیراعظم عمران خان کی برطانیہ میں عام انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم بورس جانسن کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ میں عام انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم بورس جانسن کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ میں برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم بورس جانسن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے مابین …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ میں عام انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم بورس جانسن کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ میں برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم بورس جانسن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے مابین تعاون جاری رکھنے اور برطانوی وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

مزید خبریں