اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، وزیر قانون محمد فروغ نسیم، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید …
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،خطے میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، وزیر قانون محمد فروغ نسیم، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، اٹارنی جنرل انور منصور خان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر احمد شاہ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، ڈی جی ایم او میجر جنرل نعمان ذکریا اور وفاقی سیکرٹریز خارجہ امور، داخلہ، قانون، امور کشمیر اور نیشنل سیکورٹی ڈویژن نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں جیو سٹریٹجک انوائرمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اجلاس میں ملک کے اقتصادی مسائل کے دیرینہ اور پائیدار حل کے لئے جاری کوششوں کو زیر بحث لاتے ہوئے ان کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ کمیٹی نے علیحدہ سیشن میں گلگت بلتستان اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے عوام بالخصوص نوجوان نسل کو فیصلہ سازی کے عمل میں ترجیح دی جائے۔








