وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزارت اطلاعات و نشریات کے بارے میں اجلاس تاثر سازی اور ملک کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات و نشریات کا کلیدی کردار ہے،موجودہ جدید اطلاعات کی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے ہمیں ثقافتی یلغار سے اپنی اقدار کو تحفظ فراہم کرنا ہے ،وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے …
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزارت اطلاعات و نشریات کے بارے میں اجلاس

مزید خبریں
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزارت اطلاعات و نشریات کے بارے میں اجلاس
تاثر سازی اور ملک کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات و نشریات کا کلیدی کردار ہے،موجودہ جدید اطلاعات کی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے ہمیں ثقافتی یلغار سے اپنی اقدار کو تحفظ فراہم کرنا ہے ،وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاثر سازی اور ملک کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات و نشریات کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزارت اطلاعات و نشریات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، وزیراعظم کے سیکرٹری محمد اعظم خان، سیکرٹری اطلاعات و نشریات/ایم ڈی پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا اور سینئر حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا نے وزارت اطلاعات اور اس کے ملحقہ محکموں کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تاثر سازی اور ملک کے تشخص کو اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات و نشریات کا کلیدی کردار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ جدید اطلاعات کی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے ہمیں ثقافتی یلغار سے اپنی اقدار کو تحفظ فراہم کرنا ہے جس سے ہماری اقدار اور سماجی ڈھانچہ کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان سمیت ریاستی نشریاتی اداروں کے امور کار پر غور کرتے ہوئے وزیراعظم نے غیر جانبداری قائم رکھنے پر زور دیا اور دیانتدار اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی حامل نامور شخصیات پر مشتمل بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دینے کی ہدایت کی جو ان محکموں کے انتظامی اور مالی معاملات کی نگرانی کرے۔ وزیراعظم نے پی ٹی وی کو خسارہ سے نکالنے اس کی تشکیل نو کیلئے واضح نظام الاوقات کے ساتھ جامع منصوبہ وضع کرنے کی ہدایت کی۔








