وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ خیبرپختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے حوالہ سے اقدامات پر جائزہ اجلاس صوبہ خیبرپختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے روڈمیپ پر عمل درآمد کے حوالے سے لئے گئے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مفصل بریفنگ دی گئی

97
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں معیاری تعلیم کی فراہمی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اس حوالے سے مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ منگل کو یہاں صوبہ خیبرپختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے حوالہ سے اقدامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری، مشیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے ہائر ایجوکیشن خلیق الرحمن، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور خیبرپختونخوا کی مختلف یونیورسٹیز کے موجودہ اور سابقہ وائس چانسلرز اور سینیئر افسران اجلاس میں شریک تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے روڈمیپ پر عمل درآمد کے حوالے سے لئے گئے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو صوبہ خیبرپختونخوا میں جامعات میں معیاری تعلیم کی فراہمی، میرٹ پر عملدرآمد، تدریسی عمل میں قابلیت کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی، جامعات کے تنظیمی امور میں نمایاں بہتری اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے حوالے سے مجوزہ اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں معیاری تعلیم کی فراہمی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن اور بنیادی تعلیم کے حوالے سے یکساں مواقع، میرٹ پر عملدرآمد اور اساتذہ و طلباء کے لئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔