
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائم منسٹر آفس میں قومی آبی کونسل کا پہلا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی محبوب سلطان، وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، صوبائی وزرائ، وفاقی سیکریٹریوں، چیف سیکریٹریوں، چیئرمین واپڈا اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔