اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو معیاری رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پناہ گاہوں اور احساس کارڈز سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پناہ گاہ کو ایک مثالی سماجی بہبود کے منصوبے میں تبدیل کر رہے ہیں، جہاں غریب کو تمام شہری سہولیات مل سکیں، پناہ گاہوں میں خصوصاً موسم سرما کے دوران معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو معیاری رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے پناہ گاہوں میں مناسب حفظان صحت کے معیار اور صفائی کی بہتر سہولیات کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔