وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کرونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس’ کرونا وباء کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیاگیا

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) کرونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا ،جس میںکرونا وباء کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔پیر کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کے پھیلائو اور اس کی روک تھام پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اس وبا کے اثرات کم سے …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) کرونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا ،جس میںکرونا وباء کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔پیر کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کے پھیلائو اور اس کی روک تھام پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اس وبا کے اثرات کم سے کم کرنے سے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔