اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاﺅسنگ، تعمیرات اور ترقی سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔ یہ بات وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ اجلاس میں تعمیراتی شعبہ کے لئے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ حالیہ مراعاتی پیکج پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہاﺅسنگ، تعمیرات اور …
عمران خان کی صدارت میں ہاﺅسنگ، تعمیرات اور ترقی سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاﺅسنگ، تعمیرات اور ترقی سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔ یہ بات وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ اجلاس میں تعمیراتی شعبہ کے لئے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ حالیہ مراعاتی پیکج پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہاﺅسنگ، تعمیرات اور ترقی سے قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا پہلا اجلاس ان کی صدارت میں 10جولائی کو ہواتھا۔ اس کمیٹی کے قیام کا مقصد تعمیراتی شعبہ سے متعلق قوانین کو آسان بنانا اور قرضوں کی فراہمی کے عمل میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ یہ کمیٹی بینکوں کے ساتھ مل کر ہاﺅس بلڈننگ فنانس سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔








