اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر اپنی حکومت اور پاکستان کے عوام کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے برادر عوام کو مبارکباد دی ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں دعا کی کہ دور اندیش قیادت کے زیر سایہ مملکت کی مسلسل ترقی کا یہ عمل جاری رہے ۔