نیشنل ٹی -20 کپ کے مقابلے پنڈی سٹیڈیم میں جاری، جمعہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

راولپنڈی۔23ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام نیشنل ٹی ۔20 کپ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوچکا ہے ۔ٹی -20 ایونٹ میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سندھ کا مقابلہ سدرن پنجاب سے ہوگا۔ سندھ کی ٹیم کی قیادت مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کریں گے جبکہ سدرن پنجاب کی ٹیم صہیب …

راولپنڈی۔23ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام نیشنل ٹی ۔20 کپ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوچکا ہے ۔ٹی -20 ایونٹ میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں سندھ کا مقابلہ سدرن پنجاب سے ہوگا۔ سندھ کی ٹیم کی قیادت مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کریں گے جبکہ سدرن پنجاب کی ٹیم صہیب مقصود کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

اسی روز دوسرا میچ بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بلوچستان کی قیادت مایہ ناز اوپننگ بلے باز امام الحق کریں گے جبکہ سینٹرل پنجاب کی ٹیم کی کمان مایہ ناز بلے باز بابر اعظم سنبھالیں گے۔ 13 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کا پہلا مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں شروع ہونے والا مرحلہ 3 اکتوبر تک جاری رہے گا۔راولپنڈی میں 18 میچز کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جس میں فائنل سمیت کل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 12 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔