وزیر اعلی مریم نواز کی کوئٹہ کے علاقے مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت ،شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ کے علاقے مانگی فیز تھری میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے والے شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

لاہور۔7جولائی (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز نے کوئٹہ کے علاقے مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلی نے کوئٹہ میں دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی ا ور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ، بقا کی جنگ ہے، عزمِ مصمم میں کوئی لچک نہیں آئے گی۔ جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کی لازوال قربانی کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

مزید خبریں