اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی زیر صدارت پاکستان سول ایوارڈز 2026 کے لئے سائنس، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبوں سے متعلق ایوارڈز ذیلی کمیٹی کا اجلاس یہاں آباد میں منعقد ہوا جس میں مختلف شخصیات کی نامزدگیوں اور ان کی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سائنس، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کے …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی زیر صدارت سول ایوارڈز ذیلی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی زیر صدارت پاکستان سول ایوارڈز 2026 کے لئے سائنس، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبوں سے متعلق ایوارڈز ذیلی کمیٹی کا اجلاس یہاں آباد میں منعقد ہوا جس میں مختلف شخصیات کی نامزدگیوں اور ان کی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سائنس، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کے ناموں پر غور کیا گیا تاکہ پاکستان سول ایوارڈز 2026 کے لئے موزوں امیدواروں کی سفارشات مرتب کی جا سکیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے سائنس دانوں، انجینئروں، ماہرین تعلیم اور محققین کی خدمات کا اعتراف حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شفافیت، میرٹ اور غیر جانبداری کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارشات مرتب کی جائیں تاکہ حقیقی معنوں میں ملک کی خدمت کرنے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ قومی اعزازات نہ صرف نمایاں کارکردگی کا اعتراف ہوتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو تحقیق، اختراع اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب بھی دیتے ہیں۔








