وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشانِ حیدر پانے والے حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر بہادری اور وطن سے وفاداری کی روشن مثال قائم کی۔
حوالدار لالک جان شہید قوم کے ہیرو ہیں ،وزیراعلی پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔7جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازنےنشان حیدر پانے والے حوالدار لالک جان شہید کی وطن کیلئے لازوال قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ حوالدار لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔
حوالدار لالک جان شہید دلیری، استقامت اور بہادری کی اعلی مثال ہیں۔ لالک جان شہید قوم کے ہیرو ہیں،ہمیشہ ہمارے دلوں میں ان کی یاد زندہ رہے گی۔اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پر جانیں قربان کرنے والے شہدا ہماری شان، ہماری آن ہیں اور پاکستان کے حقیقی محافظ ہیں۔ارض وطن پرجانیں نچھاور کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانیوں کا قرض کبھی اتارا نہیں جاسکتا۔








