وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی نے کہاہے کہ حکومت نیا پاکستان پروگرام کے تحت گھروں کی کمی کا دیرنیہ ایشو اپنے وعدے کے مطابق حل کرنے جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شبیر علی قریشی نے کہاکہ نیا پاکستان …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی نے کہاہے کہ حکومت نیا پاکستان پروگرام کے تحت گھروں کی کمی کا دیرنیہ ایشو اپنے وعدے کے مطابق حل کرنے جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شبیر علی قریشی نے کہاکہ نیا پاکستان پروگرام کے تحت رہائشی ہائوسنگ سیکموں کا افتتاح اسلام آباد اور کوئٹہ میں کردیاگیا ہے جوکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے کیے گئے وعدوں کو پوراکررہی ہے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جیسے لیڈرکی پاکستان کو ضرورت تھی اور وہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ جتنا جلد ممکن ہو عام آدمی کی مشکلات کم کی جائیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جمہوریت اور ملک کی خاطر مثبت کردار اداکرے، بے جا تنقید مسائل کا حل نہیں ہے ۔

Leave a Reply