وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کو ڈرگ فری بنانے کے لئے پرعزم ہے، وزیر برائے سیفران شہر یا ر آفریدی

فیصل ۱ٓباد 04 اکتوبر (اے پی پی ) وزیر برائے سیفران واینٹی نارکوٹکس شہر یا ر آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ڈرگ فری بنانے کے لئے پرعزم ہے اس سلسلے میں ہمہ جہت نوعیت کے انسدادی وقانونی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کے دورہ اور نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت …

فیصل ۱ٓباد 04 اکتوبر (اے پی پی ) وزیر برائے سیفران واینٹی نارکوٹکس شہر یا ر آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ڈرگ فری بنانے کے لئے پرعزم ہے اس سلسلے میں ہمہ جہت نوعیت کے انسدادی وقانونی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کے دورہ اور نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ کمانڈرانٹی نارکوٹکس پنجاب بریگیڈئیر خالد گورایہ،ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی،آر پی او غلام محمود ڈوگر،سی پی او اظہر اکرم،ارکان صوبائی اسمبلی لطیف نذر،شکیل شاہد،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محبوب احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز آفتاب احمد،عاصمہ اعجاز چیمہ،ڈسٹرکٹ وسنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹس نورحسن بگھیلہ،علی اکبر گجر،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر الطاف چیمہ،ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیازاحمد ڈوگر،ڈاکٹر بلال احمد،نارکوٹکس کنٹرول کے دیگر افسران ومختلف متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران اجلاس میں شریک ہوئے ۔وفاقی وزیر نے منشیات کے گھناﺅنے کاروبار اور اس کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رحجان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت وزےراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ڈرگ فری بنانے کے لئے پرعزم ہے اس سلسلے میں ہمہ جہت نوعیت کے انسدادی وقانونی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔