لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار بڑے بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ماضی میں جن لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا، آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے …
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار بڑے بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ماضی میں جن لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا، آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کا احتساب تحریک انصاف کا منشور ہے اور تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے بلاجواز احتجاج غیر جمہوری طرز عمل ہے۔ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز درپیش ہیں اور موجودہ نازک حالات میں افراتفری کی سیاست غیردانشمندانہ اور ملکی مفادات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں جبکہ عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں احتجاج کر سکتی ہیں نہ لانگ مارچ۔ بدقسمتی سے اپوزیشن نے ملکی مفاد کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ حکومت مدت پوری کرے گی۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جرا ¿ت اور دانش سے عوام کی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں۔









