لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ گزشتہ جماعتوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور اقربا پروری رہی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی دفعہ کرپشن کا گلا دبانے کے منشور پر باقاعدہ کام شروع کیا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا مکس اچار پارٹی پی ڈی ایم کا واحد مقصد اپنی سیاسی اور مالی کرپشن کو بچانا ہے لیکن بہت جلد ان کی عوام کو بیوقوف بنانے کی ڈرامے بازی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا سب جان چکے ہیں کہ سلیکٹڈ اور ریجیکٹڈ کون ہیں۔