اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی نوجوانوں کےلئے اقدامات کی زبردست پذیرائی عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا۔پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا۔اس حوالہ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ویڈیو بیان جاری کر دیا،پاکستان کے لئے …
وزیراعظم عمران خان کی نوجوانوں کےلئے اقدامات کی زبردست پذیرائی ، عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا، عثمان ڈار کا ویڈیو بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی نوجوانوں کےلئے اقدامات کی زبردست پذیرائی عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا۔پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا۔اس حوالہ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ویڈیو بیان جاری کر دیا،پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے جسے نوجوانوں سے شئیر کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم "ایس سی او” کا مستقل رکن بنا دیا گیا ہے,یہ سب حکومتی اقدامات اور وزیراعظم کی مسلسل کوششوں کے نتیجے ممکن ہوا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام اور یوتھ کونسل کا قیام درست فیصلہ تھا۔پاکستانی نوجوان اب "ایس سی او” کی یوتھ کونسل اجلاس میں شریک ہو سکیں گے,انہوں نے کہاکہ اسکل ڈویلپمنٹ کے پروگرامز میں ہمارے نوجوانوں کی شرکت ممکن ہو سکے گی,اہم پیش رفت پر میںوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ کی ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں۔








