وزیراعظم عمران خان کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے گفتگو

170
APP97-06 ISLAMABAD: November 06 - Minister for Religious Affairs Noor-ul-Haq Qadri called on Prime Minister Imran Khan at PM Office. Minister for Information Ch. Fawad Hussain also present. APP

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے حضور کی سیرت طیبہ کے پیغامِ رحمت کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پرامن اسلام کے تشخص کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں، مجھے ریاست مدینہ کے قیام کے لئے علما کرام اور دینی طبقات کی مشاورت کی ضرورت ہے، آئندہ 12ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا جبکہ اسلام آباد میں دو روزہ ختمِ نبوت انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو وزیرِاعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیرِاعظم کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ مشائخ اور علماءکے ساتھ مسلسل بذاتِ خود رابطے میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن اسلام کے تشخص کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ حضور کی سیرت طیبہ کے پیغامِ رحمت کو اپنی آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ریاستِ مدینہ کے قیام کے لئے علما کرام اور دینی طبقات کی مشاورت کی ضرورت ہے۔