وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور معاون خصوصی سردار یار محمد رند سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور معاون خصوصی سردار یار محمد رند سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں صوبہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور موجودہ دور حکومت میں سی پیک منصوبوں میں بلوچستان کا حصہ اس کی واضح مثال ہے۔ ملاقات میں بلوچستان سے متعلقہ امور، صوبوں میں ڈیموں کی تعمیر اور کچھی کینال منصوبے میں مزید پیش رفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply