وزیراعظم عمران خان کی پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنانے والے بہادر سپاہیوں اور محافظوں کو سلام پیش کیا

74
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر کئے گئے دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنانے والے بہادر سپاہیوں اور محافظوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کی تصاویر کو بھی شیئر کیا۔