وزیراعظم عمران خان کی پٹرولیم ڈویژن کو ملک میں گیس چوری کی روک تھام کے لئے جامع منصوبہ وضع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم ڈویژن کو ملک میں گیس چوری کی روک تھام کے لئے جامع منصوبہ وضع کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی بنا پر قومی خزانے کو سالانہ 50ارب کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔انہوں نے یہ ہدایت منگل کو وزیراعظم آفس میں تیل و گیس کے شعبہ سے متعلق ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ وزیرپٹرولیم غلام …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم ڈویژن کو ملک میں گیس چوری کی روک تھام کے لئے جامع منصوبہ وضع کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی بنا پر قومی خزانے کو سالانہ 50ارب کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔انہوں نے یہ ہدایت منگل کو وزیراعظم آفس میں تیل و گیس کے شعبہ سے متعلق ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ وزیرپٹرولیم غلام سرور خان ، ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن میاں اسعد حیا الدین اور سینئر سرکاری افسران اجلاس میں موجود تھے ۔ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم کو ملک میں گیس اور تیل کے شعبہ میں طلب اور رسد کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو ”تاپی “ اور پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر اور فعالیت پر پیش رفت کے ساتھ ساتھ دیگر اہم منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زیر غور ہیں۔ انہوں نے گیس کی فروخت کی قیمتوں کو معقول بنانے ، قابل وصول رقوم کی بازیابی ، پالیسیوں پر عدم عملدرآمد اور ان میں بار بار تبدیلی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے ، گزشتہ پانچ سال کے دوران تیل و گیس کی تلاش کے بلاکس ایوارڈ نہ کرنے سمیت مختلف مسائل کو بھی اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تیل و گیس کے شعبہ کے مختلف مسائل کے حل کے لئے واضح نظام الاوقات کے ساتھ جامع لائحہ عمل جلد از جلد پیش کیا جائے۔

مزید خبریں