اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ پاک۔چین سدا بہار اور آزمودہ دوستی مضبوط تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے، پاکستان سی پیک منصوبہ جات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور بالخصوص اس عظیم الشان منصوبہ کے دوسرے مرحلہ میں داخل ہونے سے ہر سطح پر رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کیلئے …
وزیراعظم عمران خان کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کی نائب صدر ڈاکٹر ژاﺅ بیج سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ پاک۔چین سدا بہار اور آزمودہ دوستی مضبوط تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے، پاکستان سی پیک منصوبہ جات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور بالخصوص اس عظیم الشان منصوبہ کے دوسرے مرحلہ میں داخل ہونے سے ہر سطح پر رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو چین کی 12ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی خارجہ امور کمیٹی کی نائب صدر، چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انٹرنیشنل تھنک ٹینک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی ایڈوائزری کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ژاﺅ بیج سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے پارٹی لیڈرشپ گروپ کے وائس چیئرمین فانگ کال، چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین باﺅ ژونگ ژانگ، چیئرمین ہوانگ شانگ، بو وائی بیالوجی کمپنی لمیٹڈ، گوانگ ہوئی چن، چیئرمین ووہان لینڈنگ میڈیکل ہائی ٹیک کمپنی لمیٹڈ، چیاﺅ رانگسن، صدر چن جی جیان چنگ ٹی وی ایس کے وائی جیان چینگ، چیئرمین پاکستان چائنیز انٹرپرائزز سروسز کمپنی ژی ہائی اور ڈائریکٹر آر ڈی آئی سیکرٹریٹ وین چنگ یو بی ڈاکٹر ژاﺅ ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبہ جات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور بالخصوص جب یہ عظیم الشان منصوبہ زراعت، سماجی و اقتصادی ترقی کی طرح کے اہم شعبوں کی شمولیت سے دوسرے مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے، تمام سطحوں پر بہتر رابطہ کیلئے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔








