اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر جامع حکمت عملی مرتب کر کے ایک ہفتے میں سفارشات وزیراعظم آفس کو بھجوائی جائیں۔ پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات اور مربوط حکمت عملی مرتب …
وزیراعظم عمران خان کی کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر جامع حکمت عملی مرتب کر کے ایک ہفتے میں سفارشات وزیراعظم آفس کو بھجوانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر جامع حکمت عملی مرتب کر کے ایک ہفتے میں سفارشات وزیراعظم آفس کو بھجوائی جائیں۔ پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات اور مربوط حکمت عملی مرتب کرنے اور کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ہوا بازی، صوبائی سیکرٹریز برائے صحت، چیئرمین این ڈی ایم اے، سرجن جنرل پاکستان آرمی و دیگر سینئر افسران شریک ہوں گے۔ وزیراعظم آفس سے متعلقہ وزارتوں کو بھجوائے جانے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ چین میں سامنے آنے والے کرونا وائرس کے اب تک دو ہزار کنفرم کیسز دنیا بھر میں سامنے آ چکے ہیں۔ پاکستان میں چینی باشندوں کی بڑی تعداد میں موجودگی اور دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے والے افراد کی بڑی تعداد کے پیش نظر بروقت حفاظتی اقدامات کی غیر موجودگی میں پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کے خدشے کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا لہذا اس سلسلے میں جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ اجلاس میں مرتب کی جانے والی سفارشات ایک ہفتے میں وزیرِ اعظم آفس کو پیش کی جانے کی ہدایت بھی کی گئی۔








