وزیراعظم عمران خان کی کرپٹ سیاسی رہنمائوں کے یکجا ہونے کی پیشنگوئی درست ثابت ہوئی، سینیٹر شہزاد وسیم

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کرپٹ سیاسی رہنمائوں کے ایک ہونے کی پیشنگوئی درست ثابت ہوئی۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ کہا تھا کہ قوم دیکھے گی کہ زرداری اور نوازشریف اکٹھے ہو جائیں گے کیونکہ ان کے مفادات ایک ہیں، کیونکہ پی ٹی آئی جس طرح کا احتساب کرنا چاہتی ہے وہ یہ براشت نہیں کر سکیں گے۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ کرپٹ رہنما بے شک ایک ہو جائیں لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا۔