اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کینیڈا میں انتخابات میں کامیابی پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ میں کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کیساتھ کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے پیر کو کینیڈا کے …
وزیراعظم عمران خان کی کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کینیڈا میں انتخابات میں کامیابی پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ میں کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کیساتھ کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے پیر کو کینیڈا کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔









