وزیراعظم عمران خان کی یوم آزادی کے موقع پرآذربائیجان کے صدر اورعوام کو دلی مبارکباد

108
انصاف اور قانون کی عملداری کے بغیر ریاستوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ
انصاف اور قانون کی عملداری کے بغیر ریاستوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر اورعوام کو دلی مبارکباددی ہے۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ یوم آزادی کےموقع پر وہ آذربائیجان کے صدر اور برادر عوام کودلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم اپنی جغرافیائی سالمیت کاپوری جرات سے دفاع کرنےوالی آذری فوج کوبھی سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان سلامتی کونسل کی قرارداوں کی روشنی میں ناگورنو-کاراباخ کے حل کیلئے آذربائیجان کے ساتھ ہے۔