وزیراعظم عمران خان کی 22 سالہ سیاسی جدوجہد سے بہت متاثر ہوں، ہم طاقت اور پروٹوکول کے لئے نہیں عوام کے لئے سیاست کرتے ہیں، چوہدری محمد سرور

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی 22 سالہ سیاسی جدوجہد سے بہت متاثر ہیں، ہم طاقت اور پروٹوکول کے لئے نہیں عوام کے لئے سیاست کرتے ہیں۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر کی حیثیت سے اپنے آخری خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ صدارتی انتخاب …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی 22 سالہ سیاسی جدوجہد سے بہت متاثر ہیں، ہم طاقت اور پروٹوکول کے لئے نہیں عوام کے لئے سیاست کرتے ہیں۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر کی حیثیت سے اپنے آخری خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے بعد سینٹ سے مستعفی ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو ایوان کی کارروائی بھرپور انداز میں چلانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں برطانوی پارلیمنٹ کا پہلا مسلمان رکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پروٹوکول اور طاقت پر یقین نہیں رکھتے اور وہ وزیراعظم عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم رضا ربانی جیسے سینئر سینیٹرز کے تجربات سے استفادہ کر کے جمہوریت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

مزید خبریں