اسلام آباد ۔ 03جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق 15 نیشنل پارک بنانے سے 5 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل 15 نیشنل پارکس بنانے کا فیصلہ کیا جس میں 6 پرانے اور 9 نئے نیشنل …
وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق 15 نیشنل پارک بنانے سے 5 ہزار افراد کو روزگار ملے گا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق 15 نیشنل پارک بنانے سے 5 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل 15 نیشنل پارکس بنانے کا فیصلہ کیا جس میں 6 پرانے اور 9 نئے نیشنل پارکس شامل ہیں۔ سب سے عمدہ بات یہ کہ اس منصوبے سے 5 ہزار افراد کو روزگار ملے گا جو ان نیشنل پارکس کی حفاظت اور نگہداشت کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ روزگار اور ماحول کی حفاظت کے ساتھ ساتھ یہ ہے نیا پاکستان۔








