وزیراعظم عمران خان کے تمام معاونین خصوصی اور مشیران پہلے ہی متعلقہ اداروں کے سامنے اپنے اثاثے ظاہر کر چکے ہیں، وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر

‏ساہیوال کے رانا صاحب کو نواز شریف نے 2015میں گلگت کا چیف جج لگایا،بیرسٹر شہزاد اکبر

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے تمام معاونین خصوصی اور مشیران پہلے ہی متعلقہ اداروں کے سامنے اپنے اثاثے ظاہر کر چکے ہیں، تحریک انصاف حکومت کے تمام ارکان عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثوں اور جائیدادوں کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے، سینیٹ ویب سائٹ پر معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثوں کی تمام تر تفصیلات موجود ہیں، جیسا کہ میری جائیداد کے حوالے سے تشویش پائی جاتی تھی، میری اہلیہ کا سپین میں ایک فلیٹ ہے، ہم نے عوام سے کچھ بھی نہیں چھپایا۔ ایک سوال کے جواب میں شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے اور وہ بغیر کسی مداخلت کے بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق تحقیقات کر رہا ہے۔