وزیراعظم عمران خان کے صاف و سرسبز پاکستان کے ویژن اور قیادت کی بدولت پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف "کلائمیٹ ایکشن” کومقررہ مدت سے دس سال پہلے حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، ملک امین اسلم

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے صاف و سرسبز پاکستان کے ویژن اور قیادت کی بدولت پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف "کلائمیٹ ایکشن" کومقررہ مدت سے دس سال پہلے حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، اس حوالے سے، کلین اینڈ گرین پروگرام، بلین اور ٹین بلین ٹری سونامی جیسے …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے صاف و سرسبز پاکستان کے ویژن اور قیادت کی بدولت پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف "کلائمیٹ ایکشن” کومقررہ مدت سے دس سال پہلے حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، اس حوالے سے، کلین اینڈ گرین پروگرام، بلین اور ٹین بلین ٹری سونامی جیسے منصوبوں کا کردار اہم رہا ہے، موجودہ حکومت نے فطرت کی بحالی کے لیے نیشنل پارکس کو محفوظ کرنے کے لیے منصوبے پر عمل شروع کردیا ہے جبکہ آلودگی کی روک تھام کے لیے گاڑیوں میں یورو 5 کوالٹی کے فیول کے استمعال کو فروغ دینے کے سے متعلق اقدامات بھی کئے جا رہے ہیںـ وہ پیر کو یہاں پائیدار ترقیاتی اہداف 2020 کی رپورٹ سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماحول کے تحفظ کی اہمیت کو نہ صرف بھرپور طور پر اجاگر کیا ہے بلکہ اس کے لئے قومی سطح پر عملی اقدامات بھی کئے ہیں جن کے نتائج سامنے آ رہیہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف 13: کلائیمٹ ایکشن۔ کو حاصل کرنا پاکستان کے لیے اہم کامیابی ہےـ پاکستان نے یہ ہدف 2030 کی ڈیڈلائن سے دس سال پہلے حاصل کرلیا ہےـ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کو ترجییح دے رکھی ہوئی ہے, تاکہ فطرت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے. ملک امین اسلم نے کہا کہ کورونا کی وبا فطرتی وسائل کے بے دریغ استمعال کے باعث سامنے آئی ہےـ مستقبل میں وبائی امراض کو روکنے کے لیے ہم سب کو مل کر فطرت کو تحفظ فراہم کرنا ہوگاـ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی کے باعث جنگلی حیات کے فطرتی مسکن تباہ ہوئے اور اس کے باعث کورونا وائرس جیسے موذی امراض انسانی آبادی میں سامنے آئے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بلین ٹری اور ٹین بلین ٹری سونامی جیسے منصوبوں کی بدولت پائیدار ترقیاتی ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔ ان منصوبوں کو عمل میں لانے میں صوبائی حکومتوں نے بھی اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہواـ ملک امین اسلم نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے سے ماحولیاتی بگاڑ میں کمی واقع ہوئی ہے. موجودہ حکومت نے فطرت کی بحالی کے لیے نیشنل پارکس کو محفوظ کرنے کے لیے بھی منصوبے پر عمل شروع کردیا ہے, جس سے جنگلی حیات کو تحفظ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گاڑیوں میں استعمال ہونے والا تیل یورو 2 کوالٹی کا ہے, جس سے عالمی حدت کا باعث بننے والی گیسوں کے اخراج میں اضافہ ہورہا یےـ ہم اب پاکستان میں یورو 5 کوالٹی کے فیول کو گاڑیوں میں استمعال کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیںـ ملک امین اسلم نے کہا کہ یورو 5 کوالٹی کے فیول کے گاڑیوں میں استمعال سے بڑی حد تک ملکی سطح پر ان گیسوں کے اخراج میں کمی لائی جاسکے گی، اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کے نفاذ اور متبادل توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے سے بھی ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ڈپٹی ریزیڈنٹ نمائندہ نے ایس ڈی جی ـ13 کلائمیٹ ایکشن کے ہدف کے حصول میں کامیابی پر پاکستان کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان مشکل حالات کے باوجود پاکستان کی جانب سے یہ اہم سنگ میل عبور کرنا حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں اور بامقصد شراکت داری بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آمور کے ماہرین نے بھی اظہار خیال کیا۔

مزید خبریں