اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اور دوسروں کےلئے …
وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا،معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفرمرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اور دوسروں کےلئے مثالی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل جاری ہے اور نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت نے پمز ہسپتال میں 121میڈیکل آفیسرز کے تقرر نامے جاری کردیے ہیں۔








