اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو زلزلہ متاثرین کی فوری امداد و بحالی کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ٹیلی فون پر وزیراعظم کو زلزلہ میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ …
وزیراعظم عمران خان کے چیئرمین این ڈی ایم اے کو زلزلہ متاثرین کی فوری امداد و بحالی کے احکامات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو زلزلہ متاثرین کی فوری امداد و بحالی کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ٹیلی فون پر وزیراعظم کو زلزلہ میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو تمام تر وسائلِ کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی فوری امداد و بحالی کے احکامات جاری کئے۔ این ڈی ایم اے نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مدنظر زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے خاندان کو 5 لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ زخمیوں اور املاک کے نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر امدادی پیکیج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس سال 8 اکتوبر کو نیشنل ریزیلینس ڈے زلزلہ متاثرین کے ساتھ میرپور میں منانے کا اعلان کیا۔







