وزیراعظم عمران خان 10دسمبر کو کراچی میں پہلے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا ٹویٹ

77
وزیراعظم عمران خان 10دسمبر کو کراچی میں پہلے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا ٹویٹ

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 10دسمبر کو کراچی میں پہلے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں پہلے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن بی آر ٹی شروع کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح 10دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان کریں گے