31.4 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومقومی خبریںخیبر پختوخوا سمیت ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹور پر آج سے دس...

خیبر پختوخوا سمیت ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹور پر آج سے دس کلو گرام آ ٹے کا تھیلہ400 روپے میں دستیاب ہوگا، وزیراعظم محمدشہبازشریف کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے اعلان کیا ہے کہ (آج) پیرسے خیبر پختوخوا سمیت ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا 400 روپے دس کلو گرام تھیلہ دستیاب ہوگا۔

ا توار کومانسہرہ میں ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے دوہفتے قبل کہاتھاکہ اگرخیبرپختونخوا کی حکومت نے آٹا کی قیمت کم کی توٹھیک ہے ورنہ پنجاب میں جو دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت490روپے ہے وہ کروں گا۔۔خیبرپختو نخوا حکومت کی طرف سے اس کا ابھی تک ہمیں جواب موصول نہیں ہوا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہاکہ کل (پیر) یا پرسوں سے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرمیں یوٹیلیٹی سٹورزپر 10کلو آٹے کاتھیلہ 400 روپے میں دستیاب ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ ان کی وزیراعلی خیبرپختونخواسے درخواست ہے کہ وہ اپنے صوبہ کے غریب عوام کیلئے کوششیں کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ خیبر پختونخوا میں سستا آٹا مہیا ہو اگر چوبیس گھنٹے میں وزیراعلی نے مجھے جواب نہ دیا تو یہ خادم حاضر ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=309245

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں