وزیراعظم محمد شہبازشریف کا پرویز مشرف کی وفات پر اظہار تعزیت

109
وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار تعزیت کیاہے۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے اتوار کو جاری تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔